Department of URDU
پیغام صدر ِ شعبہ اُردو
بی۔ایس اُردو چار سالہ پروگرام اُردو زبان وادب اور دیگر مضامین میں قومی اور بین الاقوامی معیاراتِ تعلیم کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ گورنمنٹ اسلامیہ گریجوایٹ کالج، قصور کے لیے یہ بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ادارہ اُردو زبان و ادب اور شعر و سخن کی تہذیبی و ثقافتی روایات کا امین بن کر اپنی خدمات سرانجام دیتا رہا ہے۔دنیا کے ہر ملک کی ترقی اور خوشحالی کا راز اپنی زبان میں مضمر ہے۔پاکستان بھی دن دگنی اور رات چوگنی ترقی کر سکتا ہے اگر یہ دنیائےادب اور علوم و فنون کو اپنی قومی زبان میں منتقل کر لے۔ بی ایس چار سالہ پروگرام اس عظیم مقصد کے حصول کے لیے نشانِ منزل ہے۔ بطور صدرِشعبہ اُردو میرا یہی پیغام ہے کہ تخلیق و تحقیق میں عالمی معیارات کو چھونے کے لیے اپنی زبان کے تمام امکانات کو تلاشنا ضروری ہے۔
بقولِ اقبالؒ:
سمجھتا ہے تُوراز ہے زندگی فقط ذوقِ پرواز ہے زندگی